
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ صدارتی آرڈیننس سے امیروں کیلئے راستہ کھولا گیاہے، یہ زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو تحریک انصاف کو فنڈ دیتے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو میٹرو میں سبسڈی نہیں مل سکتی، روٹی اور نان پر سبسڈی نہیں مل سکتی لیکن امیروں کیلئے 260ارب کا ریلیف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس پر پہلا اعتراض یہ ہے کہ امیروں کیلئے ایک راستہ کھولا ہے، یہ زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو تحریک انصاف کو فنڈ دیتے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب ہمارا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے تو معیشت عمران خان سے سیکھی ہے جو کہتے تھے کہ یہ کسی کا پیسہ نہیں کہ منہ اٹھا کر معاف کردیا جائے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب ن لیگ کے دور میں قیمتیں بڑھتی تھیں تو یہ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر کہتے تھے کہ قیمتیں کس کو فائدہ پہنچانے کیلئے بڑھائی ہیں اور اب ہم پوچھتے ہیں کہ یہ قیمتیں کس لئے بڑھائی جارہی ہیں؟
from پاکستان
https://ift.tt/2Lp3NVl
0 Comments