بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکی مسلم کانگریس خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب کے ویزے پر اسرائیل کیجانب سے پابندی عائد

امریکی کانگریس کی مسلم خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب
انتہا پسند یہودی غیرقانونی ریاست اسرائیل نے امریکی کانگریس کی مسلم خواتین پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسرائیل کا مسلمانوں کے خلاف تعصب کم ہونے کا نام نہیں لے رہا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نسلی امتیاز کا نشانہ بننے والی کانگریس خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب پر اب اسرائیل میں بھی تعصب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راشدہ طلیب کا تعلق فلسطین سے ہے جبکہ الہان عمر کا تعلق صومالیہ سے ہے۔

دونوں خواتین نے فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کا دورہ کرنا تھا لیکن اسرائیل کی جانب سے دونوں کے ویزے منسوخ کر دے گئے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے کہنے پر دونوں خواتین کے ملک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کے ردعمل میں الہان عمر نے نیتن یاہو اور ٹرمپ کو اسلامو فوبیا کا شکار قراردیا ہے جبکہ راشدہ طلیب نے اسرائیل کے فیصلے کو جمہوری اقدار کی توہین اور "کمزوری کی علامت" قرار دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے اس رویے پر انہیں کوئی حیرت نہیں کیونکہ انہیں امریکی صدر نے متعدد بار نسلی امتیاز پر مبنی رویے کا نشانہ بنایا ہے ۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/33BfAIr
امریکی مسلم کانگریس خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب کے ویزے پر اسرائیل کیجانب سے پابندی عائد https://ift.tt/2OXPj3S

Post a Comment

0 Comments