مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی سے صرف جانی نقصان ہو گا۔
Sad to see mounting casualties on both sides of LOC. If only Indian & Pakistani leadership could rise above their political compulsions & initiate dialogue. Restoring the ceasefire agreed upon & implemented by Vajpayee ji & Musharaf sahab is a good place to start
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 14, 2020
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سیاست کو الگ رکھ کر پاکستان سے مذاکرات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف اور سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے درمیان مذاکرات کی بحالی اچھا اقدام تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3kvR1Uz
0 Comments