بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مودی سرکار کو رسوائی کا سامنا، امریکی سینیٹر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن گئے

سینیٹر کوری بوکر
امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں، امریکا کو مظلوم افراد کی آواز بننا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنا جمہوریت کی خدمت ہے۔

امریکاکے صدارتی امیدواربننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ سینٹر کوری بوکر کاکہنا ہے کہ جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں، امریکا کو مظلوم افراد کی آواز بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنا جمہوریت کی خدمت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑا فیصلہ، فوج واپس جانا شروع، سب حیران 

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج کی 72کمپنیوں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بھارتی وزار ت داخلہ نے چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سری نگر کو احکامات سے آگاہ کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 72 کمپنیوں میں تقریبا 7 ہزار 2سو بھارتی فوجی ہیں، جنہیں کشمیر سے نکال کر بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2ZxRIDM

Post a Comment

0 Comments