نجی ٹی وی کے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کرونا کےباعث وینٹی لیٹرپر تھے، جہاں آج وہ چل بسے، ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب کےسینئر نائب صدر بھی تھے۔
آج سینیئر رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی بھی عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
بارہ نومبر کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے، اسی روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، راجہ پرویز اشرف کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ان کے صاحبزادے نے ٹوئٹ کے ذریعے کی۔
بارہ نومبر کو ہی قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نو نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور گھر سےاپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3lBjJVm
0 Comments