وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دونوں شامل ہیں۔
مراسلے کے مطابق متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی ایچ او ضعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں دو ماہ کے دوران اسکولوں میں چار سو بہتر کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ترجمان محکمہ اسکول کے مطابق ایک سو سترہ اسکولوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سولہ کو سیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی شہر سے سامنے آئے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3ps5pRt
0 Comments