ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستان کی جانب سے مراسلہ دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے مطابق سپاہی محمد شیراز نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Z1q9VO
0 Comments