بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں نیب نے گواہان کی فہرست تیار کر لی

نیب

اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 82 گواہان کی فہرست تیار کر لی۔

نیب کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں گواہان میں ایس ای سی پی، اسٹاک ایکسچینج، بینکنگ ماہرین، متاثرین سمیت نیب اہلکار بھی شامل ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر 75 افراد سے 4 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ ہوا۔ ملزم پاکستان میں غیر قانونی بزنس کر رہا تھا اور متاثرہ افراد کو جال میں پھنسایا۔

نیب کے مطابق ملزم نے لوگوں کو کہا کہ وہ ایک لاکھ انویسٹ کرنے پر 10 فیصد ماہانہ منافع دے گا جس کے بعد ایک شکایت گزار نے ملزم کو 10 لاکھ روپے جمع کروائے لیکن کچھ نہیں ملا۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شکایت گزاروں کو ابھی تک ان کی اصل رقم ب

ھی واپس نہیں ملی۔

نیب پراسیکیورٹر حارث قریشی کے مطابق ملزم نے 400 سے زائد افراد سے فراڈ کیا لیکن نیب سے صرف 75 افراد نے رجوع کیا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/329jdpY

Post a Comment

0 Comments