بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے دنیا بھر میں احتجاج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے دنیا بھر میں احتجاج
دنیا کے مختلف ممالک میں بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ہے،مشہد کی تمام یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء نے یو این ایچ سی آر آفس کے سامنے احتجاج میں حصہ لیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا۔ مشہد، کنیڈا، مشیگن سمیت دنیا کے متعدد شہروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔

دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیر کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ احتجاج میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ بھارتی جارہیت اورآرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دینے کے بعد اب ہماری کشمیری مائیں اور بہنیں محفوظ نہیں ہیں۔ مشہد میں طلباء نے ایک درخواست پر دستخط کیے جس میں امت مسلمہ کو کشمیر کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی درخواست کی گئی۔

بھارتی افواج کو کشمیر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔ کینیڈا میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی نژاد کینیڈینوں نے ڈیلٹا ہوٹل اوٹاوا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت بند کرے کیونکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔ شرکا نے نریندا مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2H9JmKF
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے دنیا بھر میں احتجاج https://ift.tt/2KQHXtr

Post a Comment

0 Comments