بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کا دکھا دیا اصلی چہرہ

وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جا سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ ہندو برتری کے غرور میں مبتلا مودی حکومت کو پتا ہونا چاہیے کہ فوجوں، جنگجوؤں اور دہشت گردوں کو طاقتور فورسز سے شکست دی جا سکتی ہے لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ جب ایک قوم اپنی آزادی کے لیے متحد ہو جائے تو نا وہ موت سے ڈرتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی طاقت ایسی قوم کو منزل کے حصول سے روک سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کی قیادت میں ہندوتوا حربے مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہوں گے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جا سکتا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2OYH6fy

Post a Comment

0 Comments