سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمت سے متعلق نئے قانون کا اطلاق نجی ڈرائیورز، چوکیدار اور مزارع پر نہیں ہوگا۔
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نجی چوکیداری، ڈرائیونگ اور مزارع کے شعبے میں نئے آنے والے ورکرز پر بھی ملازمت کا نیا قانون لاگو نہیں ہوگا۔
وزارت نے بتایا کہ ان شعبوں کو مذکورہ قانون سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، ملازمت کے نئے قانون کے دائرے میں نجی اداروں کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی ملازم اپنے آجر کو آن لائن اطلاع دے کر ایگزٹ ری انٹری ویزا خود نکال سکے گا۔
دریں اثنا غیرملکی ملازمین کو ملازمت کا معاہدے ختم ہونے پر آجر کی منظوری کی بغیر اسے آن لائن مطلع کرکے سعودی عرب چھوڑنے کی بھی اجازت ہوگی۔
قانون کے تحت ورکرز ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے پر آجر کی مرضی کے بعد کسی اور ہاں ملازمت کرسکتے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2U2v4S1
ملازمت سے متعلق نئے قانون کا اطلاق, سعودی حکام نے وضاحت جاری کر دی https://ift.tt/2I70Fjk
0 Comments