دبئی: کسٹمز حکام نے رواں برس کے پہلے تین ماہ میں ہی دبئی سے 1 کروڑ درہم مالیت کی جعلی اور غیر قانونی اشیاء ضبط کی ہیں.
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں ہی سیکیورٹی اداروں اور سرکاری افسران کی جانب سے متعدد کارروائیوں میں 1 کروڑ درہم مالیت کی غیر قانونی، ناقص اور جعلی اشیاء کو ضبط کیا گیا ہے۔
دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر احمد محبوب مصبح کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء میں زیادہ تعداد منشیات، اسلحہ، آگ لگانے والے آلات، جعلی اور کالعدم اشیاء، جعلی اور ممنوعہ ادویات، غیر اخلاقی مواد اور جادوٹونہ کرنے والے آلات شامل ہیں۔
احمد محبوب کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نے سنہ 2018 کے شروع میں ہی ہزاروں جعلی اشیاء کو مالکانہ حقوق کے 59 کیسز کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر کسٹمز دبئی احمد محبوب کا کہنا تھا کہ دبئی کسٹمز کے ریکارڈ کے مطابق سنہ 2017 می حکام نے 263 اقسام کی ہزاروں غیر قانونی اشیاء کو قبضے لیا گیا تھا جن کی مالیت 11 کروڑ درہم تھی۔ جبکہ سنہ 2016 میں بھی 6 کروڑ 25 لاکھ درہم مالیت کی چیزیں ضبط کی گئی تھیں۔
احمد محبوب کا کہنا ہے کہ دبئی کے کسٹمز حکام کی جانب سے تجارتی طور دھوکا دہی اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے دبئی کے سرحدی علاقوں میں مزید سختی کردی گئی ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سرحدوں پر سختی علاقائی خفیہ اداروں کے ذریعے عالمی سطح پر کام کرنے والے خفیہ اداروں سے معلومات کے تبادلے کے بعد کی گئی ہے۔
احمد محبوب کا کہنا تھا کہ دبئی کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے اشیاء کا جائزہ لینے کے لیے جدید آلات موجود ہیں، ’دبئی کسٹمز دنیا واحد ادارہ ہے جس کے اہلکار چیزوں کا جائزہ لینے کے لیے اسمارٹ گلاسز کا استعمال کرتا ہے‘۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post دبئی: تین ماہ میں 1 کروڑ درہم مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar
https://ift.tt/2jihmbC
0 Comments