بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ان جھنڈوں میں موجود رنگ کس چیز کی علامت ہیں؟

دنیا بھر میں مختلف ممالک کے سرکاری نشانات اور جھنڈے اس ملک کی آئیڈیالوجی کو بیان کرتے ہیں۔ کسی ملک کے جھنڈے یا سرکاری نشان میں شامل ہر چیز کسی نہ کسی چیز کی علامت ہوتی ہے جو اس ملک کے رہائشیوں اور اس کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ مختلف ممالک کے جھنڈے ان کی کن چیزوں کی علامت ہیں۔


پاکستان

pakistan

پاکستان کا جھنڈا سبز سفید رنگ اور چاند ستارے پر مشتمل ہے۔ سبز حصہ مسلمان اکثریت کی نمائندگی کرتا ہے۔ سفید حصہ پاکستان میں بسنے والی اقلیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

جھنڈے پر بنا چاند اور ستارا روشنی اور ترقی کی علامت ہے۔


بھارت

india

بھارت کے ترنگے میں شامل نارنجی رنگ ہندو عقائد کے مطابق ہمت اور قربانی کی علامت ہے۔ سفید رنگ سچائی اور پاکیزگی جبکہ سبز رنگ مذہب پر ایمان، ترقی اور زرخیزی کی علامت ہے۔

جھنڈے کے وسط میں بنا گول نشان ’دھرما چکر‘ کہلاتا ہے۔ یہ بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کی تعلیمات کی علامت ہے جسے اشوک اعظم سمیت مختلف ہندو بادشاہوں نے بھی بطور سرکاری نشان اختیار کیا۔ یہ دائرہ تحریک اور ترقی کی نشانی ہے۔


امریکا

us

امریکی جھنڈے میں شامل سرخ رنگ جرات اور بہادری کی علامت ہے۔ نیلا رنگ عقلمندی اور انصاف، جبکہ سفید رنگ پاکیزگی کی علامت ہے۔

اس میں موجود 13 پٹیاں امریکا کی 13 کالونیوں اور کونے میں بنے 50 ستارے 50 ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔


چین

china

چین کے جھنڈے کا سرخ رنگ اشتراکی انقلاب کی علامت ہے۔ اس میں موجود بڑا ستارہ ملک کی کمیونسٹ پارٹی جبکہ 4 چھوٹے ستارے چین میں موجود 4 طبقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔


آسٹریلیا

asutralia

آسٹریلیا کے جھنڈے میں شامل یونین جیک برطانوی سامراجیت کی علامت ہے۔ 7 کونوں والا بڑا ستارہ ملک کی 6 ریاستوں اور ملک کی ماتحت ایک سلطنت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

چھوٹے ستارے آسٹریلیا کے آسمان پر نظر آنے والے ستاروں کی علامت ہیں جو قدرتی طور پر صلیب کی شکل میں ہیں۔


جنوبی افریقہ

south-africa

جنوبی افریقہ کے جھنڈے میں شامل سیاہ، سبز اور زرد رنگ ملک کی سیاہ فام آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ نیلا، سفید اور سرخ رنگ ملک میں آباد سفید فام آبادی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یہ تمام رنگ مل کر انگریزی کا حرف تہجی ’وائی‘ بناتے ہیں جو ملک میں آباد مختلف نسلوں کے اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں۔


برازیل

brazil

برازیل کے جھنڈے میں تین رنگ اور مختلف اشکال ہیں۔ اس میں شامل سبز رنگ ہرے بھرے جنگلات اور کھیتوں کی علامت ہے۔ زرد رنگ برازیل میں واقع سونے کی کانوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

وسط میں نیلا دائرہ تاروں بھرے آسمان جبکہ اس میں موجود ستارے وفاق کے ماتحت علاقوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ دائرے کے وسط میں لکھے الفاظ برازیل کا قومی اصول ہیں جن کا مطلب ہے ’تنظیم اور ترقی‘۔


جنوبی کوریا

south-korea

جنوبی کوریا کے جھنڈے میں نیلا رنگ مثبت کائناتی قوتوں جبکہ سرخ رنگ منفی کائناتی قوتوں کی طرف اشارہ ہے۔ یہ دونوں رنگ ایک دائرے کی شکل میں ہیں جو کائنات کے توازن کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ دنیا میں اچھی اور بری طاقتیں یکساں تعداد میں موجود ہیں۔

اس کا سفید رنگ امن اور پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ 4 جیومٹری کی اشکال ہم آہنگی اور حرکت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post ان جھنڈوں میں موجود رنگ کس چیز کی علامت ہیں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar
https://ift.tt/2JEGEvA

Post a Comment

0 Comments