
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مریم نواز ناساز طبیعت کے باعث پیش نہیں ہوسکی، ان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر اپنے حتمی دلائل چوتھے روز بھی جاری رکھے، جہاں انہوں نے نواز شریف کے لندن فلیٹس کے اصل مالک ہونے کے براہ راست شواہد پیش کئے، جب کہ قطری والا دفاع بھی ان کا اپنا ہے جسے ہم غلط ثابت کر چکے ہیں، یہ پراپرٹی ان کی ہے ہم نے شواہد سے ثابت کیا۔سردار مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ ثابت کرچکے کہ پراپرٹی 1993 سے ان کی ہے، یہ لندن فلیٹ کی ملکیت سے انکاری بھی نہیں، فرد جرم کے مطابق ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، بار ثبوت ان پر تھا کہ وہ وضاحت کرتے مگر وہ کوئی ثبوت نہ دے سکے۔
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے ٹرسٹ ڈیڈ اصل بتا کر جے آئی ٹی میں دی جب کہ ریڈلے کی رپورٹ میں اسے خود ساختہ اور جعلی قرار دیا گیا جب کہ ملزمان نے عدالت میں کوئی ٹرسٹ ڈیڈ نہیں دی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نواز شریف کے بطور وزیراعظم قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ کرپشن سے جائیداد بنانے والا جائیداد اپنے نام پر نہیں رکھتا اور ان کا یہ بیان بطور ثبوت استغاثہ کی طرف سے عدالت میں پیش کیا گیا۔سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہمارا کیس بھی یہی ہے کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام جائیداد بنائی، پبلک آفس ہولڈر کرپشن کے پیسے سے جائیداد بناتا ہے تو اپنے نام پر نہیں رکھتا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق کیلبری فونٹ 2007 سے پہلے کمرشل استعمال کے لیے دستیاب نہیں تھا اور ریڈلے رپورٹ کے مطابق دستاویزات میں جعلسازی پائی گئی ہے۔
سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ریڈلے کے بیان اور رپورٹ کے بعد ملزمان نے کسی ایکسپرٹ کو بطور گواہ پیش نہیں کیا۔
بعد ازا ں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ پیر کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہو گی، جس میں واجد ضیاء پر جرح کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی رولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ قانون سے بالاتر ہو رہا ہے، مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے؟ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی،کدھر گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اور کدھر گئے سارے مقدمے؟
نوازشریف نے کہا کہ مجھے تا حیات نا اہل کردیا گیا، بیگم کی عیادت کے لیے 3 دن کا استثنیٰ مانگا جونہیں مل رہا ہے،مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ بگٹی قتل کیس، ججزنظربندی، سانحہ 12 مئی، 2 بارآئین توڑنے میں پرویز مشرف شامل ہے، کس آئین کے تحت مشرف کواجازت دی گئی، اس کی شق ہمیں بھی پڑھا دیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JDwD5j
0 تبصرے