سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ سے شروع ہونے والا قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کا ’محبت سندھ بیداری مارچ‘ کراچی پہنچ گیا۔
قومی عوامی تحریک کے مارچ کے شرکاء نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جبکہ مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ وفاق کا جزائر آرڈیننس غیر آئینی ہے اور وفاق کو غلطی مان لینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب اجازت دیں تو ہم تھوڑا سا گھبرالیں، پاکستان کے لوگوں کو دیوار سے نہ لگائيں، ایک دوسرے کو سازشی اور ایجنٹ کہناچھوڑ دیں۔
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہوں یا ان ہاؤس تبدیلی، وہ دسمبر کے بعد اس حکومت کو نہیں دیکھ رہے۔
خیال رہے کہ قومی عوامی تحریک وفاق میں حکومت کی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3n8104f
0 Comments