بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بچوں کو ہونے دیں ذرہ گندا ورنہ خطرناک بیماری لاحق ہونے کا انکشاف

بچوں کو جراثیموں سے محفوظ رکھنے کے بےشمار نقصانات ہیں
بعض لوگ اپنے بچوں کو زمین پر کھیلنے سے روکتے ہیں اور انہیں جراثیموں سے حتی الامکان بچا کر رکھتے ہیں۔ اب ایسے والدین کے لیے سائنسدانوں نے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیچر ریویوز کینسر نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جن بچوں کو ماں باپ بچپن میں انتہائی صاف ستھرا اور جراثیموں سے بچا کر رکھتے ہیں، بڑے ہو کر ان کو لیوکیمیا (Leukemia)نامی خون کا کینسر لاحق ہونے کا امکان کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں جب بچے زمین پر کھیلتے ہیں تو انہیں کئی طرح کے جراثیم لگتے ہیں۔ یہ جراثیم جب ان کے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو ان کا مدافعتی نظام ان جراثیموں کے خلاف متحرک ہوجاتا ہے۔ اس طرح ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور بڑے ہو کر بھی وہ ان جراثیموں کا شکار نہیں بنتے۔

جو بچے بچپن میں ان جراثیموں سے بچے رہتے ہیں بڑے ہو کر جب انہیں یہ جراثیم لگتے ہیں تو ان کا مدافعتی نظام ان کے خلاف متحرک نہیں ہوتا یا بہت کم ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ آسانی کے ساتھ کئی طرح کی انفیکشنز اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر میل گریوز کا کہنا تھا کہ ”اپنی تحقیق کے نتائج کے مدنظر رکھتے ہوئے ہم والدین کو تاکید کریں گے کہ وہ اپنے بچوں کو زمین پر کھیلنے کے لیے بھی مناسب وقت دیں۔ اس سے ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور وہ آئندہ عمر میں بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔“



from صحت https://ift.tt/2XFHRJM
https://ift.tt/2G7ouTT

Post a Comment

0 Comments