شرجیل خان کی سپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہوگئی ہے، شرجیل خان بحالی پروگرام پر عمل کر کے کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
اوپنر بلے باز شرجیل خان آئندہ ہفتے لیگل اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ملیں گے۔ شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو آئندہ ہفتے کسی بھی روز پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وکیل شرجیل خان کا کہنا تھا کہ امید ہے پیر یا منگل کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز جائیں گے، جلد از جلد بحالی پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
کرکٹر شرجیل خان پر پی ایس ایل ٹو میں فکسنگ کا یہ الزام تھا کہ انہوں نے میچ میں رقم کے عوض دو ڈاٹ بالز کھیلیں، شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
سپاٹ فکسنگ میں ڈیل کچھ اس طرح سے ہوئی تھی کہ پہلے میچ میں پہلے اوور کے بعد 2 لگاتار ڈاٹ بالز کھیلنی ہیں، شرجیل نے اٹھک بیٹھک کے ذریعہ بکی کو اشارہ دیا کہ ڈیل آن ہے، پھر دو ڈاٹ بالز کھیلنے سے قبل اٹھک بیٹھک لگا کر بکی کو پیغام دیا۔
from کھیل https://ift.tt/33EQIQ5
https://ift.tt/2Mod8zu
0 Comments