آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں راولا کوٹ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس کے نتیجے میں ان مکانات میں موجود 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر راولا کوٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسیکیو 1122 اور مقامی آبادی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے، شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے باعث مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود مکانات کے ملبے سے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں.
from پاکستان
https://ift.tt/308gxps
0 Comments