بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ناک پر ویزلین لگانے کا حیرت انگیز فائدہ

ویزلین ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے جو کئی طبی فوائد کی حامل ہے
ویزلین ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے جو کئی طبی فوائد کی حامل ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ بھی اسے آزمانے کی خواہش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ’ہے فیور‘ (Hay fever)نامی بخار بہت عام ہو چکا ہے، جس کا علاج سوشل میڈیا صارفین نے ویزلین میں ڈھونڈ نکالا ہے۔ ان صارفین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی ناک پر ویزلین لگائیں تو آپ کو ’ہے فیور‘ سے نجات مل جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ”میں نے ’ہے فیور‘ کی ادویات استعمال کیں لیکن مجھے اتنا افاقہ نہ ہوا، پھر میں نے اپنی ناک پر ویزلین لگانی شروع کی اور دو بار ہی اسے لگانے سے ایسے حیران کن نتائج سامنے آئے کہ میں دنگ رہ گیا۔

“ لیزا نامی ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”ویزلین ’ہے فیور‘ کا ایسا شاندار علاج ہے جس کی ہم سب کو تلاش تھی۔ اسے صرف ناک پر لگائیں اور آپ کا بخار جاتا رہے گا۔“طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”ویزلین پولن الرجی سے نجات کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور ’ہے فیور‘ پولن الرجی سے ہی لاحق ہوتا ہے، چنانچہ اس کا علاج بھی ویزلین سے کیا جا سکتا ہے۔“

 



from صحت https://ift.tt/2LaUcUk
https://ift.tt/2LLTHzQ

Post a Comment

0 Comments