بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران 20 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری سابق وفاقی وزیر پٹرولیم کے طور پر دی گئی۔

نیب نے سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار اور بینک آف پنجاب کے سی ای او نعیم الدین خان کے خلاف بھی انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق جن افراد کے خلاف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران انکوائریوں کی منظوری دی گئی ان میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں امتیاز، میاں ابراہیم، میاں اعجاز عامر، چوہدری محمد منیر، جام خان شورو، زاہد علی بھرگڑی، سہیل انور سیال، عبدالجبار خان، امان اللہ سیال اور علی عثمان کے نام شامل ہیں۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم اور سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق اعوان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سندھ اور پنجاب کے مختلف افسران و ٹھیکداروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔



from پاکستان
http://bit.ly/2VqAHcd

Post a Comment

0 Comments