
اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، اسمبلی اجلاس کے اگلے مرحلے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 175 جب کہ مسلم لیگ (ن) 162، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی تعداد 10،10 ہے۔
پنجاب اسمبلی کی 7 نشستیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہیں جب کہ تین حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رکن زیب النسا سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر کے ہمراہ اسمبلی آئیں تو سکیورٹی اسٹاف نے انہیں دروازے پر ہی روک لیا۔اس موقع پر لیگی خاتون سے اسمبلی سیکورٹی اسٹاف کی تصویر لینے کی کوشش جس پر انہوں نے مزاحمت بھی کی۔
اسمبلی اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایوان میں کسی کی تصویر لے کر جانے کی اجازت نہیں اس لیے خاتون رکن زیب النسا سے سیکیورٹی اسٹاف نے تصویر لی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KVGDUi
0 Comments