بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی جاری

خیبرپختونخوا اسمبلی
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر کے چناؤ کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، گنتی جاری ہے، 112 میں سے 110 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، 2 ایم پی ایز نگہت اورکزئی اور محمد دلدار ایوان سے غیر حاضر رہے۔

خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر کے عہدے کیلئے مشتاق غنی اور ڈپٹی سپیکر کیلئے محمود جان امیدوار ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سپیکرشپ کیلئے لائق محمد خان جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جمشید مہمند کو نامزد کیا گیا ہے۔

عام انتخابات میں زیادہ نشستیں جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ آسانی کیساتھ اپنے امیدواروں کو کامیاب کرا سکے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن کے پاس ایوان میں صرف 35 کے قریب اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قائم مقام سپیکرسردار اورنگزیب نلہوٹھا نئے سپیکر سے حلف لے کر اسمبلی رکن کی حیثیت سے اپنی نشست پر بیٹھ جائیں گے جس کے بعد نئے سپیکر ڈپٹی سپیکر سے اسکے عہدے کا حلف لے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخابات کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جس کے بعد کل یعنی 16 اگست کو صوبے کے وزیراعلیٰ کا چناؤ کیاجائے گا۔ پی ٹی آئی پہلے ہی اپنے امیدوار محمود خان کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر چکی ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے نام آج سامنے آئیگا۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2P7DC6N

Post a Comment

0 Comments