بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گلگت بلتستان سائیکل ریلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

گلگت بلتستان سائیکل ریلی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
گلگت بلتستان سائیکل ریلی کی افتتاحی تقریب میں شرکا نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، سائیکلسٹ بھی پرجوش نظر آئے، تین مراحل پر مشتمل ریس کا آغاز کل سے ہوگا۔

ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے اکہتر سے زائد مرد و خواتین سائیکلسٹ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے افتتاح کیا۔ رنگ برنگے لباس میں ملبوس بچوں کی شاندار پرفارمنس، ٹیبلو پیش کئے۔

ریس کے شرکاء کو ثقافٹی ٹوپیاں پہنائی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے علاقائی بھنگڑے نےتقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ریس کے انعقاد پر بوڑھے، بچے اور خواتین بھی سائیکلسٹ بن گئے۔ تین مراحل پر مشتمل خنجراب سائیکل ریس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2I7upHw

Post a Comment

0 Comments