بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سلیمان شہباز کو سرنڈر کرنے کا حکم

سلیمان شہباز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے، وکیل کی جانب سے سلیمان شہباز کے ٹکٹ کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کا خود پیش ہونا ضروری ہے، وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ سلیمان شہباز اتوار کو سعودی عرب سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/0Guap12

Post a Comment

0 Comments