عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 3 لاکھ 22 ہزار452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9ہزار 174 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار288 اور سندھ میں 2 ہزار574 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 913 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار644، گلگت بلتستان میں 4ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار398 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2GYBUp6
0 Comments