آذربائیجان میں میزائل حملے میں 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانج میں میزائل رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی گھر تباہ ہو گئے۔
آذربائیجان نے میزائل حملے کا ذمہ دار آرمینیا کو قرار دے دیا تاہم آرمینیا کی جانب سے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے 10 گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کی مذاکرات کے لیے ماسکو میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے روسی صدر کی دعوت پر مذاکرات کیے تھے تاہم مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نہیں ہو سکی تھی۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3485H7v
آذربائیجان میں میزائل حملہ، 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی https://ift.tt/2H6Nj6a
0 Comments