
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مستعفی وزیراعظم شنزو آبے کے بعد ملک میں سابق وزیردفاع ‘شنگیورو اشیبا’ کا نام نمایاں ہے، اور عوام کی بڑی سپورٹ انہیں حاصل ہے، امکان ظاہر کیا گیا ہے وہ اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کے مختلف ٹیلی ویژن پر ‘اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے’ کے عنوان سے عوامی رائے شماری کی گئی، ایک ٹی وی چینل پر 34 فیصد لوگوں نے شنگیورو کے حق میں ووٹ دیا جو کسی امیدوار کو سب سے زیادہ ملنا والا ووٹ ہے۔
عوامی رائے شماری کے دوران چیف کابینہ سکریٹری ‘یوشیہائڈ سوگا’ 14 فیصد ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح دیگر چینل پر بھی ووٹنگ ہوئی جس میں شنگیورو مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔
جاپان کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے
یاد رہے گذشتہ دونوں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔
وزیراعظم کا جاپانی وزیراعظم کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
شنزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث حکومت کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ منصب سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2QEU9kp
اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے؟؟ جاپان میں وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق چھڑ گئی بحث https://ift.tt/32EVIEG
0 Comments