شمالی کوریا نے کسی عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی جنگی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور مزید 2 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے دونوں میزائل سمندر میں آبدوز کے ذریعے فائر کئے۔
میزائلوں نے فضا میں دو گھنٹے کی مسافت طے کرتے ہوئے 1500 کلومیٹر کی دوری پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا نے ان میزائلوں کا تجربہ اس وقت کیا ہے جب چند گھنٹوں بعد ہی امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کرنے والے ہیں۔ شمالی کوریا کے اس اقدام کو مشترکہ فوجی مشق کے لیے ایک انتباہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد فوج ہائی الرٹ ہے جب کہ ملکی انٹیلی جنس ایجنسی اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تفصیلات کا تجزیہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی 11 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ’’ فریڈم شیلڈ 23 ‘‘ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/v7lthag
شمالی کوریا نے مزید 2 میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر لیا https://ift.tt/cGBiDrP
0 Comments