بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک 

ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی
افریقی ممالک موزمبیق اور ملاوی میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو پہلے موزمبیق اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا،مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، ملاوی میں متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ملاوی کے متاثرہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے، سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/UZYFj5c
ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، متعدد افراد ہلاک  https://ift.tt/PNZKOCV

Post a Comment

0 Comments