سعودی عرب ( Saudia Arabia ) سمیت بیشتر مسلم ممالک میں یکم رمضان المبارک ( Ramadan ul Mubarak ) تئیس مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
ابوظہبی ( Abu Dhabi ) کے عالمی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تئیس مارچ کو سعودی عرب سمیت بیشتر مسلمان ملکوں میں یکم رمضان المبارک ہونے کا قوی امکان ہے۔
مرکز کے مطابق چاند بائیس مارچ کو نظر آسکتا ہے۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ اکیس مارچ کو چاند نظر آنا ممکن نہیں کیونکہ اُس کی عُمر سورج غروب ہونے سے پہلے پوری ہو جائے گی۔ اس لیے شعبان کا مہینہ تیس دن کا ہوگا۔
قبل ازیں جاری رپورٹ میں ماہر فلکیات نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 22 مارچ بروز بدھ کو چاند مشرقی خطے میں دوربین کے ذریعے جب کہ مشرق وسطیٰ ، مشرقی یورپ اوربراعظم جنوب افریقہ میں چاند دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔
اس اعتبار سے مذکورہ ممالک میں پہلا روزہ جعمرات 23 مارچ کوہوگا، جب کہ دیگر ممالک میں اس امر کا بھی امکان ہے کہ پہلا روزہ 24 مارچ کو ہو۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/NCdGiP4
سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان https://ift.tt/HPFCqN2
0 Comments