بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما بابر اعوان نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، حکومت پنجاب دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خالف ورزی کر رہی ہے۔‘

درخواست کے مطابق ’حکومت پنجاب پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے‘۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہوجائے گی جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے شروع ہوگا، اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا، الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، حکومت پنجاب غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے’۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ 2 عدالتوں کی براہ راست توہین ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ وہی ریلی ہے جو پہلے نکالنی تھی، اس ریلی کو روک کر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے پابندی ہٹائی، اس ریلی کا روٹ پی ایس ایل کے روٹ سے کہیں نہیں ملتا، نہ ہی اس کے اوقات اس سے متصادم ہیں‘۔

بابر اعوان نے کہا کہ’ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے کہ ساڑھے 5 جے ریلی ختم ہو جائے گی، آج 2 جگہ میچ ہیں، ایک لاہور، دوسرا راولپنڈی لیکن وہاں راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ نہیں ہے’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، اب الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’ریلی 2 بجے ہے لہذا الیکشن کمیشن فوری حکم جاری کرے، اس میں کسی سماعت کی ضرورت نہیں ہے‘۔

لاہور میں دفعہ 144

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے آج بروز اتوار کو لاہور میں ریلی نکالنے کے اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز طلب کرلی تھی۔

پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کرے گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/6aD1hG8

Post a Comment

0 Comments