عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کی الیکشن مہم روکنے کے لیے لگائی گئی لیکن لاہورمیں باقی تمام عوامی سرگرمیاں ہورہی ہیں صرف زمان پارک کو کنٹیرز رکھ کر گھیر لیا گیا ہے۔
عمران خان نے لکھا کہ زمان پارک کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے وزیراعلی اور پولیس جھگڑا کرانے کے اشتعال دلانا چاہتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید مقدمات درج ہوں اس صورتحال سےالیکشن ملتوی کرانے بہانا ڈھونڈنا ہے۔
to file more sham FIRs against PTI ldrshp & workers & to use as pretext for postponing elections. Elec Schedule has been announced so how can Sec 144 be imposed on pol activity? I AM TELLING ALL PTI WORKERS NOT TO FALL INTO THIS TRAP. Hence we have postponed rally till tomorrow.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔
حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔
خیال رہےکہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنا تھی۔
عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/m6uObli
0 Comments