آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ اقدام سے پیدا ہونے والے تناؤ اور اس کے مضمرات پر گفتگو کی۔
آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں حالیہ پیدا ہونے والے تناؤ کو جتنا ہو سکے کم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: جنرل سلیمانی کی شہادت امریکہ کو بھاری پڑگئی، جنگ کے بادل منڈلانے لگے
واضح رہے کہ جنرل سلیمانی کی شہادت پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکا ایران جنگ کے خطرے کو کم کرنے کے لئے چین، روس اور فرانس میدان میں آگئے۔
امریکی حملے کو معاہدے کی خلاف ورزی اور جارحانہ قدم قرار دے دیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کہتے ہیں جنرل کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا۔ عراقی صدر نے کہا امریکی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی اور جارحانہ قدم ہے
from پاکستان
https://ift.tt/39EqbWb
0 Comments