بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ایرانی جنرل کی شہادت پر انتونیو گوتیریس بھی بول پڑے، ٹرمپ کے اوسان خطا

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس اور ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی شہید
امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس کا کہنا ہےکہ دنیا خلیج میں ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، برطانوی اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے ارجنٹ بریفنگ کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہمیشہ خلیج میں کشیدگی کم کرنے کی بات کی ہے۔

ترجمان یو این سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لیڈروں کو انتہائی محتاط ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔

ادھر امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی شہادت کے واقعے پر برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے وزیراعظم کو خط لکھ کر استفسار کیا ہے کہ کیا حملے سے قبل برطانیہ کو آگاہ کیا گیا تھا؟برطانوی اپوزیشن لیڈر نے ارجنٹ بریفنگ کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی حماقتوں پر امریکا سے بھی آوازیں بلند، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کے اقدام کو کھلی جنگ قرار دے دیا

واضح رہے کہ ڈیمو کریٹس نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کو کھلی جنگ قرار دے دیا، ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام کے نتیجے میں امریکا دلدل میں پھنس جائے گا اور کیا بدحواسی کی یہ حرکت مواخذے سے توجہ ہٹانے کے لیے کی گئی ہے۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/39FUmvS
ایرانی جنرل کی شہادت پر انتونیو گوتیریس بھی بول پڑے، ٹرمپ کے اوسان خطا https://ift.tt/35mhWdO

Post a Comment

0 Comments