بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ٹرمپ کی حماقتوں پر امریکا سے بھی آوازیں بلند، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کے اقدام کو کھلی جنگ قرار دے دیا

ڈیموکریٹ خواتین کانگریس الہان عمر، رشیدہ طلیب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹس نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کو کھلی جنگ قرار دے دیا، ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام کے نتیجے میں امریکا دلدل میں پھنس جائے گا اور کیا بدحواسی کی یہ حرکت مواخذے سے توجہ ہٹانے کے لیے کی گئی ہے۔

امریکی سینٹرز نے امریکی صدر ٹرمپ کو جنگ سے روکنے کے لئے نیا بل لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرمپ کی حماقتوں پر امریکا کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں اور ڈیموکریٹس نے بغداد حملے کو مواخذے سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دے دیا۔ 

امریکی صدارتی امیدار بننے کی ڈیمو کریٹ خواہشمند تلسی گبارڈ نے ایرانی جنرل کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کو شہید کرکے ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے، یہ ٹرمپ کا ایسا جنگی اقدام ہے جس کی کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی اور ٹرمپ نے ایران کے خلاف غیرآئینی اقدام کیا ہے۔

تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ ادلے کا بدلہ ہوگا جو لامتناہی ہوگا اور پھر ایران شدید کارروائی کرے گا،ٹرمپ کے اقدام کے نتیجے میں امریکا دلدل میں پھنس جائے گا،ایران کے خلاف خوفناک جنگ چھڑی تو افغان اور عراق جنگیں پکنک جیسی لگیں گی۔

ڈیموکریٹ خواتین کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے بھی جنرل سلیمانی کو راکٹ حملے کا نشانہ بنائے جانے پر صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے اس اقدام نے ڈیموکریٹس کو اشتعال دلا دیا ہے، کیا بدحواسی کی یہ حرکت مواخذے سے توجہ ہٹانے کے لیے کی گئی ہے۔

سینیٹر برنی سینڈرز اور روہت کھنہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے لئے کانگریس نے منظوری لینی ہوگی، کانگریس ایسے فنڈ کی منظوری نہیں دے گی جو جنگی کارروائی کو لئے ہو، نیا قانون ٹرمپ کو ایران کے خلاف یک طرفہ جنگ سے روکے گا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/39F69dW
ٹرمپ کی حماقتوں پر امریکا سے بھی آوازیں بلند، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کے اقدام کو کھلی جنگ قرار دے دیا https://ift.tt/2rXbEUu

Post a Comment

0 Comments