پائلٹ کی مہارت، جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گئی
پرواز پی کے 740 کی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران انجن سے کوئی چیز ٹکرا گئی۔ کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور ایک انجن کی مدد سے بورڈنگ برج پر پارک کیا
قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر ایک کو نقصان پہنچا جس کے بعد اسے گراو¿نڈ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرمتی کام ہوا تھا۔ طیارے سے دھاتی چیز ٹکرائی جس نے انجن کو نقصا ن پہنچا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کے انجن کے پرزے کراچی سے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ طیارے کی مرمت ہوتے ہی پرواز روانہ کر دی جائے گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Q1kzNV
0 Comments