بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم پاکستان کیجانب سے 2020ء میں غریب عوام کیلئے انمول تحفہ تیار، غربت کے بادل چھٹنے لگے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھالیا۔

وزیراعظم پاکستان نے 2020ءمیں ملک بھر کے تمام مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اب تک جاری ہونے والے کارڈز کی اور ان کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔

صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے2020ءتک ملک کے طول وعرض میں موجود تمام مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ صحت کارڈ سے شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔

صحت کارڈ کی مدد سے سرکاری اسپتال اور بڑے پرائیویٹ اسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت موجود ہوگی۔ عوام کو سرجری، آپریشن اور طبی معائنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو بریف کیاگیا کہ خیبرپختونخوا میں انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کی فراہمی کا 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

سابقہ فاٹا میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 62 فیصد افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت مل گئی اور فروری 2020ء تک 100 فیصد افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے رواں سال صحت انصاف کارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا۔ حکومت نے اسکیم کے آغاز پر بتایا تھا کہ 2020 کے آخر تک پورے پاکستان کو کارڈز دے دیئے جائیں گے اور کارڈز کو گھروں پر پہنچایا جائے گا۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/37h0OYv

Post a Comment

0 Comments