
کمانڈر جنرل کینتھ 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ سے نور خان ایئربیس پہنچے۔ امریکی دفاعی وفد اعلیٰ پاکستانی عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں جنرل کینتھ مکینزی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھئے: وزیر خارجہ قریشی کا اپنے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مودی سرکار پر سکتہ طاری
پاکستان کی جانب سے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چار ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ بھارت گذشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2N2lw8s
0 Comments