بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بھارت خلائی مشن کے بجائے کس محکمے پر دھیان دے؟؟؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کا نریندر مودی کو مفید مشورہ

سینیٹر فیصل جاوید اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
بھارت کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، چاند پر بھیجے گئے بھارتی خلائی مشن ”چندریان2 “ کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بھارت کی خلائی مشن میں ناکامی پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اور سینیٹر فیصل جاوید نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خلائی مشن کا رابطہ لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوا، چاند کی سطح سے 2 کلومیٹر فاصلے پر سگنل آنے کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

بھارتی خلائی تحقیقی مرکز نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قومی منصوبے کو ایک بڑا دھچکہ لگا ہے، خلائی گاڑی چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں اترنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ بھارتی سائنسدان سرجوڑ کر بیٹھ گئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مشن کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ناکامی کی وجوہات تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھارتی وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی نے خلائی مشن پر غریب قوم کا 900کروڑ روپے لگا دیے۔ان کا ٹویٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کھلونا چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا، 9 سو کروڑ کے ضیاع پر لوک سبھا کو مودی سے سوال پوچھنا چاہیے۔

دریں اثنا سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سے بڑے کام نہیں کیا کرتے، پہلا والا پائلٹ یاد نہیں؟ اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو - اپنا گند صاف کرو - تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا - تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیا-



from پاکستان
https://ift.tt/2PTSGt7

Post a Comment

0 Comments