
مذاکرات میں کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاک بھارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر کی بھارتی جانب ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس حوالے سے پاکستان کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔
مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاء و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے منعقد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس پر اتفاق پایا جاچکا ہے کہ پاکستان روزانہ پانچ ہزار یاتریوں کو گوردواراہ آنے کی اجازت دے گا۔ یاتری پیدل بھی آسکیں گے جبکہ انہیں انفرادی یا گروپ کی صورت میں بھی آنے کی اجازت ہوگی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کے مسودے پر اس وقت 80 فیصد سے زائد اتفاق ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرتارپور راہداری سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور مارچ دو جبکہ دوسرا دور چودہ جولائی کو منعقد ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل بھی کرتارپور کے حوالے سے ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان مذاکرات کے چار دور ہوچکےہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2HHpsa4
0 Comments