بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ویڈیو اسکینڈل کیس میں ہلچل مچ گئی، مرکزی ملزم بری

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزم ناصر جنجوعہ کو عدالت نے بری کردیا گیا
جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار تینوں ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت نے بری کردیا گیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان کے بلیک میلنگ مین ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو جج ژائستی کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جج شائستہ کنڈی نے کیس سننے سے معذرت کر لی اور کہا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا کر کیس نہیں سن رہی،جس پر وکیل صفائی رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ کو کیس سننا چاہیے، شائستہ کنڈی نے کہا کہہ دیا کہ نہیں سن رہی آپ مجھے جانتے ہیں، کیس کسی اور جج کے پاس بھیج رہی ہوں وہ سنیں گے۔

جج شائستہ کنڈی کی سماعت سے معذرت کے بعد ملزمان کو سول جج جوڈیشل میجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تفتیش کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے، عدالت چاہے تو گرفتار تینوں ملزمان کو رہا کردے، جج ثاقب جواد نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا تفتیش کے دوران کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا جی ثبوت نہیں ملا، عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ اور بیان کے بعد تینوں ملزمان کو بری کر دیا۔



from پاکستان
https://ift.tt/313gQT2

Post a Comment

0 Comments