بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پولیو کا خاتمہ اب جدید طریقے سے

حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے وٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے
حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ پولیو سے آگاہی اور شکایات کے لیے ایک نئی وٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

ہیلپ لائن سے عوام براہ راست حکام سے پولیو کےحوالے سے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا پولیو کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ عوام وٹس ایپ نمبروں 03467776546 پر پولیو ویکسین کےحوالے سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

پولیو پر وزیر اعظم کے ترجمان بابر بن عطا نے ٹوئٹر پر اس نئی ہیلپ لائن کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام 24/7 اس ہیلپ لائن پر سادہ میسج سے پولیو مہم کے حوالے سے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

بابر بن عطا نے ہیلپ لائن کے اجرا کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد پھر ٹوئٹ کر کے عوام سے درخواست کی کہ اس ہیلپ لائن پر وہ کال کرنے کے بجائے صرف ٹیکسٹ میسج کریں۔ حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے کافی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔  پچھلے ہفتے فیس بک نے حکومت پاکستان کی درخواست پر پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے 31 پیجیز کو بھی بلاک کرا دیا تھا۔



from ٹیکنالوجی https://ift.tt/2ZTmBBp
https://ift.tt/2ZBm5wl

Post a Comment

0 Comments