بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

تیسری بار ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، باہمی امور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کےدرمیان ایک بار پھر ٹیلیفون پربات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر یہ دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر عمران خان نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ولی عہد محمد بن سلمان کو بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2LfahqS

Post a Comment

0 Comments