وزیراعظم عمران کا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہنے کا پختہ عزم

لاہور میں بین الاقوامی سکھ کنونشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کررہے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے جو گزشتہ29 روز سے شدید پابندیوں اور لاک ڈائون میں ہیں۔

لاہور میں بین الاقوامی سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص جس میں ذرا سی بھی انسانیت باقی ہو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو برداشت نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم گزشتہ29 روز سے80 لاکھ افراد کے لاک ڈائون اور تمام مواصلاتی روابط منقطع کرنے کے بھارتی فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ نسل پرستی پر مبنی نظریئے پر عمل پیرا ہے جو کسی مذہب کی تعلیمات کے مطابق نہیں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس وقت جو ہو رہا ہے اسے اگر نہ روکا گیا تو اسی صورتحال کا سامنا دلت اور سکھوں کو بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت سکھ برادری کو ملٹی پل اور آن آرائیول On Arrival ویزے جاری کرے گی اور یاتریوں کو پاکستان میں ان کے مقدس مقامات پر حاضری دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیگی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Zyy65Z

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے