بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

یورپی پارلیمنٹ کمیٹی کا بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ کمیٹی کا بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ
خارجہ امور کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے کیونکہ اس سے مقبوضہ وادی میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈائون تمام مواصلاتی ذرائع کی معطلی اور ذرائع ابلاغ پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہم مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جن سے مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مظلوم کشمیر کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے بھارت سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فوری طور پر جاری کرنا چاہئے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Lu4PQ6

Post a Comment

0 Comments