بریکنگ نیوز

نویں اور دسویں محرم الحرام: موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی

نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقعہ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران اور بالخصوص نویں اور دسویں محرم کے ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لئے پنجاب حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم کر دئیے ہیں۔

 لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقدہ محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ چار ہیلی کاپٹروں میں سے دو ہیلی کاپٹر لاہور اور ایک ایک ہیلی کاپٹر ملتان اور راولپنڈی میں فضائی نگرانی کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقعہ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ سروس مختلف ماتمی جلوسوں کے روٹوں پر بند کی جائے گی۔ مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس کی بندش کا دورانیہ مختلف ہو گا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2zOGejp

Post a Comment

0 Comments