بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ہر دل عزیز جنک فوڈز خطرناک بیماریوں کی جڑ

ہمارے معاشرے میں فاسٹ فوڈز کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
نوجوان نسل اور کم عمر بچوں میں موٹاپا، امراض قلب، گردوں کی خرابی اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں اضافہ

آج کل کے دور میں زیادہ تر لوگ فاسٹ فوڈز کو کھانا پسند کرتے ہیں اور گھر کے کھانے پر اس کو ترجیح دیتے ہیں۔ نوجوان نسل کا زیادہ رجحان بھی باہر کے کھانوں اور برگر کی طرف ہے۔نوجوانوں اور بچوں کے ہر دلعزیز جنک فوڈز جنہیں یہ نہایت شوق و رغبت سے کھاتے ہیں جیسےپیزا، برگر، نوڈلز وغیرہ ان کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک زہر کا کام سر انجام دے رہے ہیں, والدین سمجھتے ہیں کہ یہ تمام چیزیں بچوں کو فراہم کرکے وہ اپنے فرائض سے نہایت ذمہ داری سے سبکدوش ہورہے ہیں حالانکہ قطعی ایسا نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے جانے انجانے میں زہر خرید کر خوشی خوشی کھلا رہے ہیں۔

حالیہ دور میں نوجوان نسل اور کم عمر بچوں میں موٹاپا،امراض قلب،گردوں کی خرابی اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا معاشرے میں تیزی سے پھیلنے کی سب سے اہم وجہ مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ یہی غذائیں ہوتی ہیں۔ بیماریوں کا کم عمری میں مبتلا ہو جانے کا اہم بنیادی سبب بازار کی تیار کردہ بظاہر صاف ستھری اور ذائقہ دار لگنے والی اشیاء ہوتی ہیں بازاروں میں ٹھیلوں اور ریڑھیوں پر ملنے والی کھانے پینے کی چیزیں بھی ہماری صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔

ان میں ایسے اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جن کی زیادتی کی وجہ سے ہمارا اندرونی جسمانی نظام شدید متاثر ہوتا ہے روزانہ ہم ایسے کھانے کھا رہے ہوتے ہیں جس میں سوڈیم کی شرح کافی زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے, لہٰذا اپنے کھانے پینے کی اشیاء کی لسٹ میں فوراً ان چیزوں کو ترک کر دیں جو ہماری صحت کی دشمن ہیں۔

آج کل کے لوگ کاروبار میں اضافے کے لئے فاسٹ فوڈز کی طرف رجحان کرواتے ہیں جو انکی آمدنی اور ہمارے جسم میں بیماریوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے اس لیے گھر کا کھانا سب سے بہترین انتخاب ہے۔



from صحت https://ift.tt/2ZH7WNt
https://ift.tt/34ofDYA

Post a Comment

0 Comments