بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کشمیری بھائیوں کی محبت پر بھارتی میڈیا ایک بار پھر واویلا کرنے پر مجبور، ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹرز لہرا دیئے

مقبوضہ وادی کے باسیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے ترجمان سے والہانہ محبت کا اظہار کر دیا
مقبوضہ وادی کے باسیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے ترجمان سے والہانہ محبت کا اظہار کر دیا، جس سے بھارتی میڈیا ایک بار پھر واویلا کرنے پر مجبور ہے، مکار بھارت پر آئی ایس آئی کے بعد آئی ایس پی آر کی دھاک بیٹھ گئی۔ بھارتی جرنیل بھی آئی ایس پی آر کی تعریف پہلے…

سرینگر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مقبولیت نے پنجے گاڑھ دیئے۔ مظاہرین نے شاہراہوں اور گلیوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹرز لہرا دیئے۔ مظاہرین کے پاک فوج کے حق میں نعرے اور پوسٹرز پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کےلئے آخری گولی اورآخری سپاہی تک لڑنے کا بیان تحریر کیا۔

بھارتی فوج کے سابق جنرل سید عطا حسینن بھی آئی ایس پی آر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ جدید جنگی حربوں اور مہارت کے شعبے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی نے سب کو حیران کر دیا۔ سابق بھارتی جنرل نے لندن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے اس شعبے نے اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کو مکمل مات دیدی۔ انہوں نے کہا پاکستان نے اطلاعات کی جنگ میں جس حکمت عملی کا مظاہرہ کیا انتہائی قابل تعریف ہے۔

سابق بھارتی جنرل نے بھی کہا یہ مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت کو بالآخر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی ترک کرناہوگی۔ اب سری نگر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹرز سے بھارتیوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/312iR1X

Post a Comment

0 Comments