
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کیلئے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ ان سب کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑایا۔
عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کیلئے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔یہ ان سب کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑایا۔ pic.twitter.com/9cRIE3tBT5
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 2, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 2, 2019
فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا۔یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔ بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا۔یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 2, 2019
from پاکستان
https://ift.tt/2lUeZQP
0 Comments