
ایران نے جوہری معاہدہ دو ہزار پندرہ ختم کرنے اور یورینیم کی افزودگی کو بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے۔ جوہری معاہدہ 2015ء کو بچانے کے لیے اب وقت کم ہے۔
ایران کے جوہری توانائی کے ترجمان نے جوہری معاہدہ 2015ء کے بارے میں یورپی ممالک کو نئی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ جوہری معاہدہ2015 کو بچانے کا زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔
ایرانی جوہری توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 90فیصد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ایران امریکا کے جوہری معاہدہ2015سے غیراعلانیہ انحلا کے بعد اپنے جوہری منصوبے میں مزید ڈویلپمنٹ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس بیان کے بعد ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنا شروع کر دے گا اور جوہری منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی سے کام جاری رکھے گا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2UCodhI
ایران کی یورپی ممالک کو تنبیہ، یورینیم کی افزودگی 20سے بڑھا کر 90فیصد کرنے کا اعلان https://ift.tt/315b7Mm
0 Comments